نوشہرہ،پنجاب غیر ملکی کپڑا سمگل کرنے کی کوشش ناکام،2 گرفتار

  نوشہرہ،پنجاب غیر ملکی کپڑا سمگل کرنے کی کوشش ناکام،2 گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ کینٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون ایس ایچ او تھانہ کینٹ کے متعدد کاروائیاں لاکھوں روپے مالیت کا غیر ملکی کپڑا اور دیگر سامان خیبر پختونخواہ سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام کئی سو گرام چرس برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار کے خصوصی احکامات اور ASP سرکل نوشہرہ کینٹ بلال احمد کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کینٹ نے نوشہرہ کینٹ میں جرائم پیشہ افراکے خلاف بھر پور کاروائیاں کرتے ہوئے ان کا روائیوں کے دوران مشہور نو سرباز سید ظاہر زادہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک لاکھ دس ہزار روپے برآبد کی جبکہ اسی طرح دوران گشت ادو گارڈیوں نمبر LES172اور LES57کو روکنے کا اشارہ کیا جو روکنے کی بجائیبھاگ گئے جس کا تعاقب کیا گیا اور روکا گیا تو گارڈی سے لاکھوں روپے لامیت کا غیر ملکی کپڑا، تالے، الیکڑانکس کا سامان سمیت دیگر قیمتی سامان برآمد کیا گیا جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروئی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش وحید ولد خائستہ گل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3935گرام چرس برآمد کر دی اسی طرح ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف متعدد پرچے کئے ۔