نواب شاہ ، آصف زرداری کے مقابلے میں جی ڈے اے سمیت 2 امیدوار دستبردار
نواب شاہ (آئی این پی ) نواب شاہ کے حلقہ این اے 207 سے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کے مقابلے میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈے اے) سمیت 2 امیدوار دستبردار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 207 شہید بینظیر آباد کے ریٹرننگ افسر سبھاش چندر نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف مضبوط حریف جی ڈی اے کے سید زاہد حسین شاہ مقابلہ سے دستبردار ہوگئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آزاد امیدوار ریاض حسین خاصخیلی بھی کاغذات نامزدگی واپس لیتے ہوئے انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔