مظفر گڑھ،پولیس آپریشن، نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد
مظفر گڑھ،میر ہزار خان(خبرنگار،نمائندہ پاکستان)مظفرگڑھ، ڈی پی اومظفرگڑھ سیدحسنین حیدر، ایس ڈی پی اوجتوئی محمدمجاہدحسین خان برمانی کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ اوتھانہ میرہزارخان زوہیرعمران خان کی دوران گشت لاکھوں روپوں مالیت کی نان پیڈ اسمگلنگ شدہ سگریٹ پکڑ لی میرہزارخان پولیس نے گشت کے دوران ہیڈ بکائنی کے مقام پرنان (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
پیڈ سگریٹ کے 580 پیکٹ پکڑ لیے۔ سگریٹ کی مالیت آٹھ سے دس لاکھ روپے پائی جاتی ہے۔ میرہزارخان،ایس ایچ اوزوہیرعمران خان نے برامد ھونیوالی نان پیڈ سگریٹ قانونی کارروائی کے بعد سگریٹ کسٹم حکام کے حوالے کردی