گورنر پنجاب کی ایک بار پھر اتحادی جماعت مسلم لیگ (ن)پر کڑی تنقید

گورنر پنجاب کی ایک بار پھر اتحادی جماعت مسلم لیگ (ن)پر کڑی تنقید
گورنر پنجاب کی ایک بار پھر اتحادی جماعت مسلم لیگ (ن)پر کڑی تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فتح جنگ(آئی این پی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایک بار پھر مرکز میں اپنی پارٹی کی اتحادی جماعت اور اس کی صوبائی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فتح جنگ اٹک میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کے دوران جوش میں آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں چپ رہوں اور حکومتی  کاموں کی تعریفیں کروں تو مجھے 2، 4 سڑکیں مل جائیں مگر میں غریب عوام کے حق کے لیے بولتا اور لڑتا رہوں گا، آگر میں مظلوم اور غریب کے حق کے لیے لڑر نہ سکوں تو مجھے گورنر ہاؤس میں رہنے کا حق نہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ 17 ہزار سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرکے تعلیم کو غریب کی پہنچ سے دور کردیا گیا، غریب عوام کے لیے سکول ضروری ہیں، سڑکیں نہیں۔ اتحادی ہونے کے باوجود غریب عوام کے حق کے لیے لڑ رہا ہوں اور اپوزیشن کا کردار ادا کر رہا ہوں۔ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہے، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے پی ٹی آئی کو بھی مذاکرات کو آگے لیکر بڑھنا چاہیے، پی ٹی آئی والوں کو انتشار کی سیاست ختم کرنی چاہیے۔

گورنر سردار سلیم حیدر خان  نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ورکرز ہمارا سرمایہ ہیں۔

مزید :

قومی -