پولیس نے نوجوان کے قتل کا معمہ آخر کار حل کر لیا
پشاور(آئی این پی ) ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی بڈھ بیر سرکل ظفر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر رفیق خان نے تفتیشی افسران کے ہمراہ اہم کاروائی کے دوران دو ہفتے قبل قتل ہونے والے نوجوان کے اندھا قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم اور مقتول دونوں نواحی علاقہ بازید خیل کے رہائشی ہیں، ملزم محمد یوسف نے 2 جنوری کو فائرنگ کرکے مقتول محمد حسنین کو قتل کردیا تھا، جس کو ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر رفیق خان نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ کو دوستی کا شاخسانہ قرار دیا، ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل پستول اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے،تفصیلات کے مطابق مورخہ 2 جنوری کو مدعی محمد سہیل ولد نیاز محمد نے تھانہ بڈھ بیر پولیس کو اپنے بھائی محمد حسنین کے قتل کی نامعلوم ملزم یا ملزمان کے خلاف رپورٹ کی تھی، جس پر قتل کا مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش شروع کردی گئی تھی۔
ایس پی صدر ڈویژن ملک حبیب خان نے اندھا قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم یا ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی بڈھ بیر ظفر خان، ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر رفیق خان اور تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئیخصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط اور ٹیکنیکل بنیادوں پر مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش کے دوران متعدد مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا گیا جس کے دوران آندھا قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم محمد یوسف ولد فضل مالک سکنہ بازید خیل نے ابتدائی تفتیش کے دوران واقعہ کو دوستی کا شاخسانہ قرار دیا، ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل پستول اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیا گیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے