بیرسٹر سیف کا بانی پی ٹی آئی سے جیل میں بیک ڈور رابطوں کا انکشاف
اسلام آباد (آئی این پی) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی سے ایسے لوگ ملنے آتے ہیں جن کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں ، مگر بانی کلیئر ہیں وہ سمجھوتا نہیں کریں گے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے ایک ٹی وی انٹرویو میں عمران خان سے بیک ڈور رابطوں سے متعلق سوال پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی بتاتے ہیں ان سے پس پردہ بات چیت ہوتی ہے، بانی سے ایسے لوگ ملنے آتے ہیں جن کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں۔ترجمان کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ عمران خان سے جو میری بات ہوئی وہ کلیئرہیں پیشکش قبول نہیں کریں گے ، انھوں نے کہا اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کروں گا ڈیل ہوئی تو چھپ کر نہیں ہوگی۔