بڑے اسلامی ملک میں شہری نے اپنی اور بیوی کی لڑائی میں حائل ہونے والے نوجوان بیٹے کیساتھ ایسا کام کر دیا کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

بڑے اسلامی ملک میں شہری نے اپنی اور بیوی کی لڑائی میں حائل ہونے والے نوجوان ...
بڑے اسلامی ملک میں شہری نے اپنی اور بیوی کی لڑائی میں حائل ہونے والے نوجوان بیٹے کیساتھ ایسا کام کر دیا کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصری شہری نے اپنے اور بیوی کی لڑائی میں حائل ہونے والے جواں سالہ بیٹے کو سر عام قتل کر دیا ۔ملزم اپنی بیوی کو قتل کرنا چاہتا تھا۔

”العربیہ“ کے مطابق سفاک مصری شخص نے جنوبی صوبے اسیوط میں سڑک پر ہی اپنے بیوی کیساتھ جھگڑا شروع کر دیا جس پر بیٹے نے بیچ بچاﺅ کرانے کی کوشش کی تو ظالم باپ نے پستول نکلال کر لخت جگر کو گولیوں سے چھلنی کر دیا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مصری شہری ایک فارمیسی کے سامنے اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑ رہا ہے جس پر بیٹا اپنی ماں کا دفاع کرنے کے لیے بیچ میں حائل ہو گیا۔ اس کے بعد سنگ دل باپ نے اپنا پستول نکال کر جوان بیٹے کو وقفے وقفے سے متعدد گولیاں ماریں یہاں تک کہ وہ سڑک پردم توڑ گیا۔
بیٹے کی موت کی تصدیق کرنے کے بعد قاتل نے اپنی بیوی پر حملہ کر کے اسے زدوکوب کیا۔ اس دوران اہل محلہ کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی جس کے نتیجے میں قاتل باپ اپنے بیٹے کی لاش کو اس کی ماں کے پاس ہی چھوڑ کر جائے واردات سے فرار ہو گیا۔

ویڈیو بھی دیکھیں۔۔