لاہور میں رینجرز کے اہلکاروں کی توڑ پھوڑ ، ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ پورا ملک حیرت اور پریشان میں ڈوب گیا

لاہور میں رینجرز کے اہلکاروں کی توڑ پھوڑ ، ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ پورا ملک ...
لاہور میں رینجرز کے اہلکاروں کی توڑ پھوڑ ، ایسی ویڈیو سامنے آ گئی کہ پورا ملک حیرت اور پریشان میں ڈوب گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی نے جمعہ کے روز وطن واپس آ کر گرفتاری پیش کر دی ہے اور وہ اس وقت اڈیالیہ جیل میں اپنی دو راتیں بھی گزار چکے ہیں تاہم اس موقع پر شہبازشریف کی جانب سے نوازشریف کے استقبال کیلئے لاہور میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جسے روکنے کیلئے نگراں حکومت پولیس اور رینجرز کے ساتھ ساتھ کنٹینرز لگا کر پورا لاہور بند کر دیا جبکہ اس موقع پر موبائل فون سروس بھی بند کر دی گئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب ایک انتہائی حیران کن ویڈیو سامنے آ گئی جس میں رینجرز کے اہلکار توڑ پھوڑ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔

ویڈیو دیکھیں:


تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی زیر قیادت ن لیگ کی مرکزی ریلی کا انعقاد لوہاری گیٹ سے کیا گیا جو کہ حجم میں اتنی بڑی ہو گئی کہ ان کیلئے مقررہ وقت پر ایئر پورٹ پہنچنا ناممکن ہو گیا اور شہبازشریف نے رات 10 بجے ریلی دھرم پورہ پر ہی اختتام پذیر کر دی لیکن اس موقع پر کوئی بد نظمی دیکھنے میں نہیں آئی تاہم دیگر علاقوں سے آنے والے قافلوں کی پولیس اور رینجرز کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کیلئے آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے جبکہ لاٹھی چارج بھی کیا گیا ۔
لاہور کے علاقہ جوڑے پل پر ایسا ہی ایک منظر دیکھنے میں آیا جہاں ن لیگی ریلی نے شہبازشریف کی ریلی میں شرکت کیلئے جانے کی کوشش کی تو انہیں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور اس موقع پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے لیکن انتہائی حیران کن امر یہ ہے کہ ن لیگی کارکنا ن اپنی موٹر سائیکلیں چھوڑ کر پیچھے ہٹ گئے جس پر ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ رینجرز کے اہلکاروں نے موٹرسائیکلوں پر ہی ڈنڈے برسانا شروع کر دیئے اور توڑ پھوڑ کر رکھ دیں جس کے باعث لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچا ۔

اسی طرح کا منظر ایئرپورٹ کی طرف جانے والی سڑک بھٹہ چوک پر بھی دیکھنے میں آیا جہاں پر کارکنوں پر بھاری تعداد میں آنسو گیس کے شیل فائر کیے گئے اور لاٹھی چارج کیا گیا اور مار مار کر ن لیگی کارکنوں کو بھگا دیا گیا ۔