وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا کورونا سے انتقال

وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا کورونا سے انتقال
وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا کورونا سے انتقال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا انتقال کر گئے، وہ کورونا کے باعث نجی ہسپتال میں داخل تھے۔
پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد 14 جون سے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔پرو وائس چانسلر ڈاکٹر مسعود اعجاز کے مطابق ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم ڈاکٹر مصطفی کمال پاشاکی دیکھ بھال میں مصروف تھی۔
تین دن قبل انہیں سانس لینے میں شدید تکلیف ہوئی جس کے بعد سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کے پھیپھڑوں سے خون بہنا شروع ہو گیا اور آج صبح وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔
پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر تھے اور ایک ماہر سرجن تھے۔مرحوم پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کی نمازجنازہ آج بعد نماز عصر نشتر گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔