اٹک میں 2وکلاء کے قتل کا مقدمہ ، ملزم اے ایس آئی انتظار شاہ پر فردجرم عائد
اٹک(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹک میں 2وکلا ءکے قتل کے مقدمہ میں ملزم اے ایس آئی انتظار شاہ پر فردجرم عائد کر دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں اٹک میں 2وکلاء کے قتل کے مقدمہ کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم اے ایس آئی انتظار شاہ پر فرد جرم عائد کر دی،ملزم نے عدالت کے رو برو صحت جرم سے انکار کردیا، عدالت نے 12اگست کو گواہ طلب کرلیے۔