الیکشن کمیشن نے 100 بائیو میٹرک تصدیقی مشینیں حا صل کرلیں

الیکشن کمیشن نے 100 بائیو میٹرک تصدیقی مشینیں حا صل کرلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان ن نے ایک اور سنگ میل حاصل کر لیاہے جس میں اس نے 100 بائیومیٹرک تصدیقی مشینیںPvt. Ltd. M/s Secure Tech کی طر ف سے وصول کیں۔یہ بائیو میٹرک مشینیں خصوصی طورپر الیکشن مقاصد کیلئے تیارکی گئیں ہیں جو نہ صر ف الیکشن کمیشن کی تکنیکی ضروریات کو پورا کرتی ہیں بلکہ قابل اعتماد، مضبوط اور موثربھی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پائلٹ ٹیسٹنگ کے طور پر ان نئے خریدی گئیںBVMs استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ انتخابی فہرستوں کا تمام ڈیجیٹل ڈیٹا ان بایو میٹرک مشینوں میں فیڈ کیا جائے گا۔ جس سے ووٹر کی جانچ پڑتال میں شفافیت زیادہ ہو جائے گی۔ اس مقصد کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پہلے سے ہی اس کے پائلٹ ٹیسٹ کے لئے تمام اہل ووٹروں کے انگوٹھوں کے نشانات فراہم کرنیکے سلسلے میں نادرا سے رابطہ کیا تھا لیکن نادراکی طرف سے ابھی تک اس سلسلے میں کو ئی جواب موصول نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ ان پائلٹ ٹیسٹنگ کی جانچ کے نتائج کی رپورٹ پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے سامنے پیش کی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن

مزید :

علاقائی -