جے آئی ٹی کے سامنے پیشی ،شریف خاندان کا ایک ایسا شخص وزیراعظم کے ساتھ جوڈیشل اکیڈمی آگیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا ،کسی کو توقع نہ تھی کہ ۔۔۔

جے آئی ٹی کے سامنے پیشی ،شریف خاندان کا ایک ایسا شخص وزیراعظم کے ساتھ جوڈیشل ...
جے آئی ٹی کے سامنے پیشی ،شریف خاندان کا ایک ایسا شخص وزیراعظم کے ساتھ جوڈیشل اکیڈمی آگیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا ،کسی کو توقع نہ تھی کہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم نواز شریف پاناما کیس جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے جہاں ان کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،حمزہ شہباز ،حسین نواز اور کیپٹن صفدر موجود تھے ۔وزیراعظم کی پیشی کے موقع پر حمزہ شہباز کو بھی ہمراہ پاکر بہت سے لوگ حیران ہو گئے ۔
تفصیل کے مطابق جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے لیے وزیراعظم عام شہری کی طرح بغیر پروٹوکول کے جوڈیشل اکیڈمی پہنچے ۔اس موقع پر ان کے ساتھ خاندان کے ارکان موجود تھے جن میں ان کے بھائی شہباز شریف ،حمزہ شہباز ،حسین نواز اور کیپٹن صفدر موجود تھے ۔وزیراعظم گاڑی سے اتر کر جوڈیشل اکیڈمی کی بلڈنگ میں اکیلے ہی داخل ہوئے جس کے بعد شہباز شریف ،حمزہ شہباز ،حسین نواز اورکیپٹن صفدر وہاں سے واپس وزیراعظم ہاوس کے لیے روانہ ہو گئے ۔
مزید خبریں :وزیراعظم بغیرپروٹوکول ، صرف تین گاڑیوں پر جوڈیشل اکیڈمی پہنچ گئے

مزید :

قومی -