سیلفی کے دو دیوانے 90میٹر اونچی دیوار سے گرکر ہلاک

سیلفی کے دو دیوانے 90میٹر اونچی دیوار سے گرکر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جنیوا (این این آئی)سوئٹرزلینڈ میں ایک برطانوی اور ایک آسٹریلوی سیاح سیلفی کا شوق پورا کرنے کے لیے 90 میٹر اونچی دیوار سے گر کر ہلاک ہوگئے۔یہ واقعہ سوئٹرزلینڈ کے ساحلی شہر لشبونہ کے قریب پیش آیا۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ چالیس سالہ برطانوی سیاح اور تیس سالہ آسٹریلوی خاتون نے ایک خاکروب سے کہا کہ وہ ان کی سیلفی بنائے جب کہ وہ دونوں نوے فٹ بلند دیوار پر چڑھ گئے۔ساحلی شہر کی ریسکیو فورس کے سربراہ روی پیریرا دا ٹیرا نے بتای کہ بہ ظاہر ایسے لگتا ہے کہ سیلفی کے دوران ان میں سے ایک کا پاؤں پھسلا اور وہ گرنے لگا تو دوسرے نے اسے بچانے کی کوشش کی چنانچہ دونوں انچی دیوار سے نیچے آگرے اور دونوں کی موت واقع ہوگئی۔ یہ بھی امکان ہے کہ وہ خود سیلفی بنا رہے تھے کہ ان کے ہاتھ سے موبائل گرا اور وہ اسے پکڑںے کے لیے لپکے۔خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں سیلفی کے جنون نے ایسے کئی المناک حادثات کو جنم دیا ہے۔ سیلفی کے شوقین بلند عمارتوں، پہاڑوں سے گرنے یا پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوچکے ہیں۔