کوئی بات بلاتحقیق آگے مت پھیلائیں، اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کی سخت ممانعت ہے: شہبازشریف

کوئی بات بلاتحقیق آگے مت پھیلائیں، اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کی سخت ممانعت ہے: ...
کوئی بات بلاتحقیق آگے مت پھیلائیں، اللہ تعالیٰ کے ہاں اس کی سخت ممانعت ہے: شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( پریس ریلیز) خدا تعالیٰ کا قرآن کریم (سورۃ الحجرات 49:6) میں یہ ارشاد ہے کہ مومنو اگر کوئی بدکار تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو خوب تحقیق کر لیا کرو (مبادا) کسی قوم کو نادانی سے نقصان پہنچا دو پھر تم کو اپنے کئے پر نادم ہونا پڑے!
 صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد شہبازشریف کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا جس میں اس ارشاد باری تعالیٰ کو لے کر تمام پاکستانیوں کو ایک تاکید کی گئی کہ کسی کے بھی بارے میں کوئی بات بلا تحقیق آگے ہرگز مت پھیلائیں کیونکہ خدائے بزرگ و برتر کے ہاں اس کی سخت ممانعت ہے اور ناپسندیدہ ترین عمل بھی، آج کے سوشل میڈیا کے ڈیجیٹل دور میں فوٹو شاپ اور ویڈیوایڈیٹنگ کا سہارا لے کر ہزار مبالغہ آرائیاں کی جا سکتی ہیں  لیکن ایسی کامیابی کا کیا فائدہ جو خدا کے قانون اور آئین کے برخلاف ہو ۔

شہبازشریف نے کہاکہ آج اس ماہ مقدس کی فیوض و برکات کے توسط سے سب پاکستانیوں کو یہ سوچنا ہو گا کہ کامیابی وہ حاصل کریں جو دنیا اور آخرت دونوں میں لازوال ہو ۔ خدا ہم سب کو قرآن و احادیث پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے،بے شک خدا جس کو چاہتا ہے عزت سے نوازتا ہے ۔اگر تمام سیاسی پارٹیاں اورکارکنان خدا کے قانون کے تحت خود کو ڈھال لیں گے تو بلاشبہ پاکستان میں نفرت اور شرپسندی کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا ۔