ایک دوسرے کو عوام دشمن کہنے والے میرے خلاف اکٹھے ہو گئے‘ شیر علی گورچانی

ایک دوسرے کو عوام دشمن کہنے والے میرے خلاف اکٹھے ہو گئے‘ شیر علی گورچانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نمائندہ خصوصی )سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی وامیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 193 وصوبائی حلقہ پی پی 293سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاہے کہ ایک دوسرے کو گالیاں دینے اور عوام دشمن قرار دینے والے تمام میرے خلاف اکٹھے تو ہو گئے ہیں لیکن اندر سے منافقت نکال (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
سکے ہیں اور نہ ہی کینہ وبغض سے پاک ہو سکے ہیں۔ کل تک جعفر لغاری نے نصراللہ دریشک کیخلاف درجنوں صفحات کا کتابچہ شائع کیا تھاجس میں الزام عائد کیا تھا کہ نصراللہ دریشک نے سینکڑوں لوگوں کیخلاف ناجائز ہزاروں مقدمات قائم کئے‘ اس کتابچہ میں مقدمات کی تفصیل بھی درج تھی‘ جواب میں نصراللہ دریشک نے جعفر لغاری کو قاتل قرار دے کر اس کیخلاف قتل کا نامزد مقدمہ بھی درج کرایا تھا لیکن آج یہ دونوں میرے کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوگئے ہیں لیکن ہار ان کا مقدر ہوگی ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کوٹلہ مغلاں میں ممتاز سیاسی سماجی شخصیت میاں محمد اختر خان (مرحوم )کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سردار شیر علی خان گورچانی نے کہاکہ جعفر خان لغاری نے میرے قیمتی دس سال ضائع کرکے علاقہ واور عوام کا بہت بڑا ستحصال کیا ہے ‘ میں جو نوکریاں لے آتاتھا یا ترقیاتی منصوبے منظورکراتا تھا تو جعفر خان لغاری پی ٹی آئی کے ایم پی اے علی رضا خان دریشک سے مل کر عدالتوں سے سٹے آرڈر لے لیتا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ میں لوٹے سرداروں کو چیلنج کرتا ہوں کہ میرے دس سالہ ترقیاتی منصوبوں کا موازنا اپنے دور اقتدار سے کرلیں اگر میں ہارگیا تو سیاست سے ہمیشہ کیلئے کنارہ کشی کرلوں گا۔اس موقع پر تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد افضل خان زرگر‘سٹی چیئر مین جام پور حاجی محمد اکرم قریشی‘ سردار نذر خان رند‘ ملک عبدالرشید ببر‘ ملک کریم نواز آرائیں ‘ میاں ظہور احمد خواجہ‘ ملک غلام اکبر ببر‘ محمد حسین قریشی‘ پنل خان کھوسہ‘ ملک سجاد حسین‘ فاروق خان گوپانگ صدر انجمن تاجران کوٹلہ مغلاں میاں محمد آصف خان زرگر‘میاں محمد اقبال خان زرگر‘ میاں محمد عارف خان زرگر‘میاں مہران آصف خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ دریں اثناء سردار شیر علی خان گورچانی نے گزشتہ روزفوت ہونیوالے شیخ محمد عبداللہ کی رہائش گاہ پر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعاکی۔