سعد رسول نے بلاول بھٹو زرداری پر تاریخ مسخ کرنے کا الزام لگا دیا

سعد رسول نے بلاول بھٹو زرداری پر تاریخ مسخ کرنے کا الزام لگا دیا
سعد رسول نے بلاول بھٹو زرداری پر تاریخ مسخ کرنے کا الزام لگا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سعد رسول نے کہاہے کہ کوئی بلاول کوبتا دے کے پیپلز پارٹی ایوب خان کے دور میں بنی نہیں تھی بلکہ ذوالفقار علی بھٹو ایوب خان کی کابینہ میں شامل تھے، پیپلز پارٹی اس دور کے آخر میں بنی ، بلاول بھٹو زرداری تاریخ کو اس طرح مسخ نہ کریں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے سعدرسول نے کہا کہ جن لوگوں نے علی جہانگیر صدیقی کے خلاف گندی مہم چلائی ان کو ضرور ازالہ کرن چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کی ایک تاریخ ہے ، اس لئے امریکہ میں علی جہانگیر صدیقی کے کردارپر تنقید نہیں ہورہی تھی بلکہ یہ کہا جارہا تھا کہ ایک کاروباری شخصیت امریکہ میں سفیر کیلئے موزوں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے بلاول کی تقریر یا بات سنی ہوتو ان کی جانب سے کہاگیا کہ جب بھی آمریت کادور آیا خواہ ایوب خان کا ہو تو پیپلز پارٹی نے اس کا سامنا کیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بلاول کوبتا دے کے پیپلز پارٹی ایوب خان کے دور میں بنی نہیں تھی بلکہ ذوالفقار علی بھٹو ایوب خان کی کابینہ میں شامل تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری تاریخ کو اس طرح مسخ نہ کریں۔