چینی انکوائری کیس، کاشتکاروں کی درخواست آج سماعت کیلئے مقرر

      چینی انکوائری کیس، کاشتکاروں کی درخواست آج سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کیس میں گنے کے کاشتکاروں کی فریق بننے کی متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ درخواست پرآج سماعت کریں گے، چینی انکوائری کمیشن کیس میں فریق بننے کیلئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گنے کے کاشت کاروں کو بھی سنا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی انکوائری کمیشن کیس پر سٹے آرڈر جاری کر رکھا ہے۔
چینی انکوائری کیس

مزید :

صفحہ آخر -