ڈیفنس، نشتر کالونی اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

ڈیفنس، نشتر کالونی اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ڈیفنس سی علاقہ میں ڈاکووں نے نعمان کے گھر سے8لاکھ20ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،مانگامنڈی میں ڈاکووں نے مقصود کے گھر سے 4لاکھ90ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ نشتر کالونی میں ڈاکووں نے خضر کے گھر سے2لاکھ70ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔ ملت پارک کے علاقہ میں ڈاکووں نے عبدالواحد کے گھر سے2لاکھ 30ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، باٹا پور میں ڈاکووں نے حسنین کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔مسلم ٹاون میں ڈاکووں نے فاروق سے80ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔گارڈن ٹاون کے علاقہ میں ڈاکووں نے سلطان سے 55ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے نوید سے12 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اور غازی آباد سے گاڑیاں اور غالب مارکیٹ۔وحدت کالونی اور اسلام پورہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -