تربیتی ورکشاپ

تربیتی ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم ''پول کام'' بارے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ڈی آئی جی حسین حبیب گل نے ''پول کام'' سافٹ ویئر بارے تربیتی لیکچر دیا۔
تربیتی ورکشاپ میں آپریشنز اور انوسٹی گیشن ونگزکے تمام ڈویژنل ایس پیز اور ریڈرز نے شرکت کی۔جوڈیشل ونگ نے اہم شخصیات سمیت 42 اہم ملزمان کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹرزنے کہا کہ کوروناوائرس سے صحتیاب ہونے والے جوانوں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔
اب تک 1020 سے زائد افراد کی رجسٹریشن کی جا چکی ہے۔پولیس لائنز و دیگر اہم دفاتر اور فیلڈ میں موجود پولیس اہلکاروں میں ماسک، سینیٹائزر اور گلوز کی تقسیم کئے جارہے ہیں۔ قرنطینہ سنٹرز، اجلاس پنجاب اسمبلی سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 121 سے زائد پلاٹون روانہ کی گئیں۔کوروناوائرس کے تناظر میں لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیاد پر 130 سے زائد جوان روانہ کئے گئے۔حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے شہر کی مختلف مارکیٹس سمیت دیگر اہم مقامات پر 380 سے زائد اہلکار نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔

مزید :

علاقائی -