آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،  لاہور قلندرز سے جبکہ  پشاور زلمی ،کراچی کنگز سے ٹکرائیں گے 

آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،  لاہور قلندرز سے جبکہ  پشاور زلمی ،کراچی کنگز سے ...
آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،  لاہور قلندرز سے جبکہ  پشاور زلمی ،کراچی کنگز سے ٹکرائیں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سیزن سکس کا کرکٹ میلا دبئی کے میدانوں میں جاری ہے  ، جہاں شائقین کرکٹ چوکوں ،چھکوں اور باؤنسرز سے محظوظ ہو رہے ہیں ۔ آج ایونٹ میں دو میچ کھیلے جائیں گے ۔

پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور قلندرز کا کڑا چیلنج در پیش ہوگا ، لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر 7 میچز کھیل کر 5 میں فتح سمیٹ چکی ہے اور ٹیبل پر 10 پوائنٹ کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہے جبکہ مقابل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سات میچز کھیل کر صرف ایک میں فتح سمیٹ سکی ، اس طرح 2 پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشن پر موجود ہے ۔ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہو گا۔

دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز زور آزمائیں گے ۔ پشاور زلمی ٹیبل پر 8 میچز میں سے 4 میں فتح اور چار میں شکست کے بعد 8 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ کراچی کنگز 7 میچز کھیل کر 3 میں فتح اور 4 میں شکست کے بعد 6 پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے ۔ دونوں  ٹیموں کے مابین میچ رات 11 بجے شروع ہو گا۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -