معمولی تکرار پر بھائی نے 2 سگے بھائیوں کو فائر مار دیئے
صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوابی میں ایک بھائی نے معمولی تکرار پر دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق میاں کلے کے علاقے میں گھر میں معمولی جھگڑا ہونے پر ایک بھائی طیش میں آ کر بندوق نکال لایا اور اہل خانہ پر فائر کھول دیا۔
بتایا گیا ہے کہ فائرنگ سے ملزم کے دو بھائی ، ایک بچی اور خاتون شدید زخمی ہو گئیں تاہم اس کے سگے بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ مرنے والے دو بھائیوں کی شناخت مشتاق اور محمد زادہ کے ناموں سے ہوئی، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔