پاکستان کے ’’را‘‘ پر الزامات درست نہیں ،بھارتی وزیر داخلہ

پاکستان کے ’’را‘‘ پر الزامات درست نہیں ،بھارتی وزیر داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(اے این این) بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کی طرف سے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ پر لگائے جانے والے الزامات درست نہیں ہیں۔ جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں راج ناتھ سنگھ نے کہاکہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ بھارتی وزیر داخلہ نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں خود دہشت گرد موجود ہیں اور عالمی برادری بھی ان کے بارے میں جانتی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ وہ دہشت گردوں کی معاونت کرتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -