سینئر ڈرامہ رائٹر عطاء اللہ عالی کا ظفر آرٹ اکیڈمی کادورہ

سینئر ڈرامہ رائٹر عطاء اللہ عالی کا ظفر آرٹ اکیڈمی کادورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)سینئر ڈرامہ رائٹر عطاء اللہ عالی نے گزشتہ روز ظفر آرٹ اکیڈمی کادورہ کیا۔اس موقع پر’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ عالی نے کہا کہ میں اداکار ظفر عباس کھچی کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہتا ہوں۔نوجوان فنکاروں کی تربیت کے لئے اس قسم کی آرٹ اکیڈمی وقت کی اہم ضرورت تھی۔انہوں نے ظفر آرٹ اکیڈمی میں زیر تربیت لڑکے اور لڑکیوں کو کہا کہ فن کی دنیا میں وہ ہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن میں محنت اور لگن سے کام کرنے کا جنون ہوتا ہے۔کم ہمت لوگوں کا اس شعبہ میں آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے۔ظفر عباس کھچی نے عطاء اللہ عالی کو بتایا کہ میری اکیڈمی کے تربیت یافتہ کئی لڑکے اور لڑکیاں ان دنوں مختلف پراجیکٹس میں کام کررہے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ وہ مستقبل میں خوب نام روشن کریں گے۔

مزید :

کلچر -