لاہور قلندرز کے سی ای او فواد رانا کی لاہور کا مئیر بننے کی خواہش

لاہور قلندرز کے سی ای او فواد رانا کی لاہور کا مئیر بننے کی خواہش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ا ین این آئی) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کے سی ای او فواد رانا نے لاہور شہر کا مئیر بنے کی خواہش کا اظہار کردیا ۔پنجاب سپورٹس بورڈ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور بہت خوبصورت شہر ہے جہاں فیض احمد فیض، نور جہان، اور اولیا کرام پیدا ہوئے اور میری خواہش ہے کہ لاہور شہر کا میئر بنوں ۔ انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ میں جو پرفارم کررہے ہیں وہ پی ایس ایل کی پروڈکٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں جیتنا چاہتا ہوں لیکن ہر قیمت پر نہیں۔
، الحمدللہ یہ جوئے سے صاف لیگ ہے اور اس نے فخر زمان، فہیم اشرف، سہیل اختر، گلریز، شاداب خان جیسے کھلاڑی دئیے۔