’اس شرمناک پیشکش کی مجھے توقع نہ تھی‘ اولمپکس میں حصہ لینے والی ایتھلیٹ کو کیا پیشکش کی گئی؟ جان کر ہی گال لال ہوجائیں

’اس شرمناک پیشکش کی مجھے توقع نہ تھی‘ اولمپکس میں حصہ لینے والی ایتھلیٹ کو ...
’اس شرمناک پیشکش کی مجھے توقع نہ تھی‘ اولمپکس میں حصہ لینے والی ایتھلیٹ کو کیا پیشکش کی گئی؟ جان کر ہی گال لال ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) 2017ءکے اولمپکس مقابلوں میں حصہ لینے والی روس کی واحد ایتھلیٹ نے ایک ایسی شرمناک پیشکش کیے جانے کا انکشاف کیا ہے کہ سن کر ہی شرم سے گال لال ہو جائیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس ایتھلیٹ کا نام ڈیریا کلیشینا ہے جو2016ءمیں ریو اولمپک گیمز کے لیے کوالیفائی کرنے والی واحد روسی کھلاڑی تھی اور اس نے لندن میں 2017ءمیں ہونے والی ورلڈ چیمپین شپس میں سلور میڈل حاصل کیا تھا۔
29سالہ ڈیریا نے اب انکشاف کیا ہے کہ ”مجھے امریکہ میں جسم فروشی کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔ کہا گیا تھا کہ اگر میں پیشکش قبول کر لوں تو مجھے ماہانہ 1لاکھ 64ہزار پاﺅنڈ(تقریباً 3کروڑ 20لاکھ روپے) معاوضہ دیا جائے گا۔ مجھے کہا گیا تھا کہ امریکہ میں مجھے ہائی کلاس جسم فروش لڑکی بننا ہو گا اور امیر طبقے کے مردوں کو سروس مہیا کرنی ہو گی۔ یہ پیشکش مجھے کسی اجنبی امریکی شخص نے سوشل میڈیا پر ڈائریکٹ میسج میں کی تھی لیکن میں نے اس سے معذرت کر لی۔“

مزید :

کھیل -