بہاولپور،اعزازیہ نہ ملنے پر سینکڑوں ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ،نعرے بازی

بہاولپور،اعزازیہ نہ ملنے پر سینکڑوں ہیلتھ ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ،نعرے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(نامہ نگار)کمشنرآفس کے سامنے سینکڑوں ہیلتھ ورکرز نے (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
محکمہ صحت کے افسران کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اورانہوں نے کہاکہ انہیں فی کمپین کے حساب سے22 ہزار روپے اعزازیہ دینے کاطے پایاتھا چارچارکمپین مکمل کرچکی ہیں لیکن ایک بھی اعزازیہ نہیں دیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں بطورکروناڈیوٹی کے دوران بطورونٹی لیٹر ذمہ داریاں سونپی گئیں تھیں لیکن اب کوئی افسر، ان کی بات سننے کوتیارنہیں انہوں نے الزام عائدکیاہے کہ صحت افسران اعزازیہ جاری کرنے کے عوض خفیہ مقام پرملنے کیلئے بھی مجبورکرتے ہیں اورانہیں جنسی طورپرہراساں بھی کیاجاتاہے۔ انہوں نے وزیراعلی پنجاب، کمشنربہاولپوراوردیگرارباب اختیارسے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔