مظفر گڑھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، صحافی جاں بحق

مظفر گڑھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، صحافی جاں بحق
مظفر گڑھ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ، صحافی جاں بحق
سورس: سکرین گریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )مظفر گڑھ کے علاقے تھرمل بائی پاس پر فائرنگ سے مقامی صحافی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق مسلح افراد نے صحافی اشفاق احمد سیال کو روک کر فائرنگ کی۔ صحافی اشفاق احمد سیال کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے صحافی کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا، معاملے کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر گڑھ میں صحافی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مریم نواز نے صحافی اشفاق احمد سیال کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا۔