پولیس اہلکاروں نے واٹس ایپ پر ایسی شرمناک حرکت کردی کہ نوکری سے برطرف کرکے تاحیات پابندی لگادی گئی

پولیس اہلکاروں نے واٹس ایپ پر ایسی شرمناک حرکت کردی کہ نوکری سے برطرف کرکے ...
پولیس اہلکاروں نے واٹس ایپ پر ایسی شرمناک حرکت کردی کہ نوکری سے برطرف کرکے تاحیات پابندی لگادی گئی
سورس: West Yorkshire Police

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) واٹس ایپ چیٹ میں غیر اخلاقی پیغامات اور موت کے منظر کی تصویر شیئر کرنے کے سکینڈل میں ملوث برطانیہ کے کئی پولیس اہلکار اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ویسٹ یارکشائر پولیس کے آٹھ موجودہ اور سابق اہلکاروں نے واٹس ایپ گروپ میں متعدد قابل اعتراض پیغامات شیئر کیے، جن میں نسل پرستانہ، خواتین مخالف اور جنس پرستانہ تبصرے شامل تھے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ان اہلکاروں کی چیٹ میں موت کے منظر کی تصویر شیئر کی گئی تھی جس پر گروپ کے دیگر اراکین نے نامناسب تبصرے کیے۔ایک موت کے واقعے کے بعد لی گئی تصویر گروپ میں شیئر کی گئی، جس پر بے حسی سے بھرپور تبصرے کیے گئے۔ گروپ میں خواتین اور دیگر افراد کے خلاف تبصرے کیے گئے۔ مہلک ٹریفک حادثات کے شکار افراد پر غیر اخلاقی بات چیت کی گئی۔ خواتین، ٹرانس جینڈر افراد اور ساتھی اہلکاروں کے خلاف نفرت انگیز اور توہین آمیز کلمات کہے گئے۔ گروپ میں خودکشی جیسے حساس موضوعات کا مذاق بنایا گیا،  نسل پرستانہ تصاویر پر تبصرے کیے گئے۔ گمشدہ افراد اور گرفتار کیے گئے لوگوں کی تصاویر کو نسل پرستانہ انداز میں شیئر کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والے پانچ موجودہ اہلکاروں کو فوری طور پر نوکریوں سے برطرف کر دیا گیا۔ تین اہلکار جو تحقیقات کے دوران مستعفی ہو چکے تھے، اگر وہ ابھی بھی خدمات انجام دے رہے ہوتے تو انہیں بھی برطرف کیا جاتا۔ اس کے علاوہ ان تمام اہلکاروں پر آئندہ پولیس میں ملازمت حاصل کرنے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -