کراچی ٗ لیاری میں فورسز کی کارروائی شیراز کامریڈ گروپ کا کمانڈر گرفتار

کراچی ٗ لیاری میں فورسز کی کارروائی شیراز کامریڈ گروپ کا کمانڈر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گینگ وار کے شیراز کامریڈ گروپ کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق لیاری میں رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کی اور اس دوران گینگ وار شیراز کامریڈ گروپ کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت سہیل عرف سنی کے نام سے ہوئی ہے جو قتل، اقدام قتل، بھتا خوری کے مقدمات میں مطلوب اور لمبے عرصے سے بیرون ملک روپوش تھا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل پولیس نے لیاری میں کارروائی کی تھی جس میں بدنام زمانہ گینگ وار سرغنہ غفاز ذکری ساتھی سمیت مارا گیا تھا۔
کمانڈر گرفتار

مزید :

علاقائی -