خیبرپختونخوا کا 613 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

خیبرپختونخوا کا 613 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
خیبرپختونخوا کا 613 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جا رہا ہے، جس کا حجم 613 ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کےلئے 123 ارب روپے سے زیادہ مختص کئے جانے کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر ہوگا، جہاں صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا مالی سال 19-2018 کا بجٹ پیش کریں گے۔صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بجٹ کا حجم 613 ارب روپے سے زائد ہوگا جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کےلئے 123 ارب روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بجٹ میں جاری ترقیاتی سکیموں کےلئے 70 جبکہ نئی سکیموں کےلئے 30 فیصد رقم مختص کی جائے گی اور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) اور سوات ایکسپریس وے سمیت دیگر منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بجٹ متوازن اور ٹیکس فری ہوگا اور غریبوں پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ وفاق میں اب ہماری ہی حکومت ہے، ہمیں وفاق سے ضرور پیسے ملیں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق بجٹ میں بیرونی امداد کی مد میں 71 ارب روپے سے زائد ملنے کی توقع ہے جو کہ ترقیاتی کاموں پر خرچ کئے جائیں گے۔بجٹ میں ضلعی حکومتوں کےلئے 29 ارب 34 کروڑ، پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کےلئے 3 ارب 32 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔دوسری جانب تعلیم کےلئے 9 ارب 2 کروڑ، صحت کےلئے 7 ارب 77 کروڑ، جنگلات کےلئے 2 ارب 86 کروڑ اور ملٹی سیکٹوریل ڈویلپمنٹ کےلئے 2 ارب 13 کروڑ رکھنے کی تجویز ہے۔