خواتین کو فوری انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان

خواتین کو فوری انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان
 خواتین کو فوری انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،محتسب پنجاب نبیلہ حاکم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یوم خواتین کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ورکنگ ویمن کی خدمات اور کامیابیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ پنجاب کی محتسب برائے خواتین، نبیلہ حاکم خان نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی جبکہ ویمن انیشی ایٹو فار سوشل ایمپاورمنٹ (WISE) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشریٰ خالق نے صدارت کے فرائض سرانجام دیئے۔
اپنے خطاب میں نبیلہ حاکم خان نے خواتین کے لیے ایک محفوظ اور ہراسانی سے پاک ورک پلیس کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے خواتین کو ہراسانی کے مسائل کے حل کے لیے محتسب کے دفتر کے مؤثر کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ خواتین کو فوری  انصاف فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، انہوں نے خواتین کے جائیداد کے حقوق کے اہم مسئلے پر بھی بات کی اور اس حوالے سے آگاہی اور قانونی تحفظ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنایا جا سکے۔
تقریب میں پولیس، ریسکیو سروسز اور مختلف سرکاری محکموں کی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا اختتام معروف گلوکارہ ریشم کی بیٹی روبی ریشم کی شاندار موسیقی پرفارمنس کے ساتھ ہوا، جس نے حاضرین کو مسحور کر دیا.