آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایسے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا کہ پاکستانی جان کر کہیں گے کہ ’یہ میچ تو اپنا ہے ‘

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایسے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا کہ ...
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ایسے کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا کہ پاکستانی جان کر کہیں گے کہ ’یہ میچ تو اپنا ہے ‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے کپتان سرفراز نے کہاہے کہ آسٹریلیا کیخلا ف د وسرے ٹیسٹ میچ میں امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ،یاد رہے کہ فخر علی زمان کل ٹیسٹ میں ڈیبو کریں گے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کپتان سرفراز کا کہناتھا کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کے بہت قریب آ گئے تھے لیکن افسوس ہے کہ جیت نہیں سکے ، ایک وکٹ اور مل جاتی تو جیت سکتے تھے ۔ان کا کہناتھا کہ بحثیت کپتان میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر انتہائی پر اعتماد ہوں دوسرے ٹیسٹ میں بھی اچھا کھیل پیش کر کے کامیابی کی کوشش کریں گے ۔
ان کا کہناتھا کہ امام الحق کی جگہ ٹیم میں فخر زمان کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ شاداب خان بھی فٹ ہیں اور وہ بارہ کھلاڑیوں میں شامل ہیں ، کل صبح پلیئنگ الیون کا اعلان کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کوچ مکی آرتھر اور میرے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہیں جو ہونا تھا وہ ہو گیاہے ، میں اور کوچ دونوں ہی ایک پیج پر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور پہلے ٹیسٹ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ، بیٹنگ پر بھر پور توجہ دے رہاہوں کارکردگی دکھاﺅں گا ۔
فخر زمان کی شمولیت پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان کا کہناتھا کہ ٹیسٹ ٹیم میں بھی تیز کھیلنے والے کھلاڑی بھی ہونا چاہیے ۔

مزید :

کھیل -