نواز شریف کودوسری باروزیراعظم بننے پر 3نصیحتیں کی تھیں، چودھری شجاعت
تلہ گنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ(ق)کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کودوسری باروزیراعظم بننے پر 3نصیحتیں کی تھیں لیکن نوازشریف نے میری تینوں نصیحتوں پرکان نہیں دھرے۔
تلہ گنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارشفاف ضمنی انتخابات ہوئے،ان کا کہناتھا کہ ن لیگ شہبازشریف کوبچانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہے،ہم کسی سازش کاحصہ نہیں بنیں گے۔