”جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا معاملہ“ وزیراعظم عمران خان نے سب سے بڑا اعلان کر دیا، تاریخ رقم کر دی

”جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا معاملہ“ وزیراعظم عمران خان نے سب سے بڑا اعلان ...
”جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا معاملہ“ وزیراعظم عمران خان نے سب سے بڑا اعلان کر دیا، تاریخ رقم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے سپیشل ایگزیکٹو کونسل بنانے کا حکم دیدیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن آج یا کل جاری کر دیا جائے گا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر بننے والی سپیشل ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ چوہدری طاہر بشیر ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں سمیع اللہ، سردار علی رضا، چوہدری اکرم، دوست محمد مزاری، انور اے خان، صاحبزادہ گزین عباس بھی اس کونسل کا حصہ ہوں گے۔ یہ کمیٹی جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے اور انتظامی معاملات کو دیکھ کر اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سپیشل ایگزیکٹو کونسل ممبران کے نام فائنل کر لئے ہیں جبکہ اس کی سربراہی چوہدری طاہر بشیر کریں گے۔ سپیشل ایگزیکٹو کونسل اس بات کا تعین کرے گی کہ جنوبی پنجاب میں انتظامی معاملات کو کیسے لے کر چلنا ہے، پولیس کے ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی کا طریقہ کار کیا ہو گا اور جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کیلئے کون کون سے اختیارات استعمال کرنا پڑیں گے جبکہ یہ فیصلہ بھی کیا جائے گا کہ بہاولپور اور ملتان میں سے کس شہر کو صوبائی دارالحکومت بنایا جائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -