اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (ایچ آر سی)میں پاکستان کے دوبارہ رکن منتخب ہونے پر قوم کو مبارکباد

اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (ایچ آر سی)میں پاکستان کے دوبارہ رکن منتخب ...
 اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (ایچ آر سی)میں پاکستان کے دوبارہ رکن منتخب ہونے پر قوم کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمدعامل عثمانی) کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعود احمد پوری بشمول دیگر کمیٹی ممبران محمدعامل عثمانی (میڈیا معاون) ، سردار اقبال یوسف ، سردار نصر اقبال خان ، ڈاکٹر مجاھد ظفر ، پرویز یوسف مسیح نے پاکستان کو اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (ایچ آر سی) کا دوبارہ رکن منتخب ہونے پر قوم کو مبارکباد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں روزمرہ کی جاری حقوق انسانی کی پامالی پر مزید، مفید اور بھرپور آواز اٹھاتا رہیگا ۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کو 193 رکنی جنرل اسمبلی میں 169 ووٹوں سے برتری حاصل ہوئی جو واضح ثبوت ہیکہ اقوام عالم اس خطہ کی حساس صورت حال کو سمجھنے لگے ہیں، یہ کامیابی پاکستانی وزراہ الخارجیہ کی عملی کوششوں کا نتیجہ ہے. کشمیر کمیٹی جدہ OIC کی بھی شکر گزار ہے جو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے خلاف متاثر کن آواز بلند کرتے رہتے ہیں - کشمیر کمیٹی جدہ OIC میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کو بھی OICمیں کامیاب سفارتکاری پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔