کفار اختلافات بھلا کر اسلام کیخلاف ہوگئے:خزیمہ سمیع الحق

کفار اختلافات بھلا کر اسلام کیخلاف ہوگئے:خزیمہ سمیع الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوٹ ادو (نامہ نگار، تحصیل رپورٹر) مولانا سمیع الحق کے بیٹے مولانا خزیمہ سمیع الحق نے کہاہے کہ دنیا کے سب سے بہترین مدارس پاکستان میں ہیں۔سابق ادوار (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
میں ہماری حکومتوں نے یہود و نصاریٰ سے مل کر ہمسایہ ملک کے خلاف یلغار کی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے جمیعت علما اسلام جے ٹی آئی تنظیم کے حوالے سے جنوبی پنجاب کا دورہ  کے سلسلے میں   پریس کلب   میں گفتگو کرتے ہوئے  کیا۔انہوں نے کہا کہ کفار اس وقت تمام اختلافات بھلا کر اسلام کے خلاف  کام کررہے ہیں۔آج یہودی امریکا کی مدد سے ایک ناجائز ریاست اسرائیل بنانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ تمام مکاتب فکر اور سیاسی جماعتوں کی یوتھ  کے طلبا جے ٹی آئی کا حصہ ہیں۔
خزیمہ سمیع ا لحق