عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
سورس: Pixabay

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ طلب اور رسد میں فرق کی وجہ سے برینٹ کروڈ آئل کا ایک بیرل 85 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق جمعہ کے روز برینٹ کروڈ کی قیمت 70 سینٹ کے اضافے سے 84.70 ڈالر  فی بیرل ہوگئی ہیں۔ یہ اکتوبر 2018 کے بعد سے تیل کی بلند ترین قیمت ہے۔ اکتوبر 2018 میں تیل کی قیمت 85.10 ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ مجموعی طور پر رواں ہفتے تیل کی قیمت میں تین فیصد اضافہ ہوا ہے ۔  یہ مسلسل چھٹا ہفتہ ہے جس کے دوران تیل کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت 80 سینٹ کے اضافے سے 82.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ رواں ہفتے اس کی قیمت میں مجموعی طور پر ساڑھے تین فیصد اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہےکہ کورونا بحران کے بعد عالمی معیشت بحالی کی طرف گامزن ہے جس کے باعث تیل کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی طلب کے مطابق نہیں ہو رہی  جس کی وجہ سے قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔