خرم شیر زمان کی عمرے کی اجازت کی درخواست، فوری سماعت کی استدعا منظور

خرم شیر زمان کی عمرے کی اجازت کی درخواست، فوری سماعت کی استدعا منظور
خرم شیر زمان کی عمرے کی اجازت کی درخواست، فوری سماعت کی استدعا منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی بیرون ملک سفر کی اجازت سے متعلق درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عقیل احمد عباسی نے درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار خرم شیر زمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے پچھلی سماعت پر 2 ہفتے بعد کیس سماعت کے لئے مقرر کرنے کا کہا تھا جبکہ آفس نے 7 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔
انہوں نے استدعا کی کہ درخواست کی فوری سماعت کی جائے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عقیل احمد عباسی نے استفسار کیا کہ فوری سماعت کی نوعیت کا کیا معاملہ ہے؟
خرم شیر زمان کے وکیل نے جواب دیا کہ خرم شیر زمان عمرے کے لئے جانا چاہتے ہیں، ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جا رہی۔
عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کر لی اور 29 اکتوبر تک وفاقی حکومت سے تحریری جواب طلب کر لیا۔

مزید :

جرم و انصاف -