پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزبہ 7 کا آغاز

پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزبہ 7 کا آغاز
پاکستان اور روس کی مشترکہ فوجی مشق دروزبہ 7 کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور روس کی مشترکہ مشق دروزبہ 7 کا آغاز ہوگیا۔
پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں یہ ساتویں دو طرفہ مشترکہ مشق ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے پر مشتمل مشق کا نیشنل کاونٹر ٹیررازم سینٹر، پبی میں آغاز ہوا، جس میں پاکستانی اور روسی سپیشل فورسز کے دستے شرکت کررہے ہیں۔
کمانڈنٹ نیشنل کاونٹر ٹیررازم سینٹر نے مشق کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید نکھارنا ہے۔ یہ مشق دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔ اس میں حصہ لینے والے دستے باہمی مہارت اور تجربے سے استفادہ کر سکیں گے۔

مزید :

قومی -