موسم سرما میں ہفتہ اور اتوار کو طالب علموں کی چھٹی ہوگی، نوٹی فیکیشن جاری

موسم سرما میں ہفتہ اور اتوار کو طالب علموں کی چھٹی ہوگی، نوٹی فیکیشن جاری
موسم سرما میں ہفتہ اور اتوار کو طالب علموں کی چھٹی ہوگی، نوٹی فیکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کیلئے سکولز کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ لاہور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما کے اوقات کار کا اطلاق 15 اکتوبر سے31 مارچ 2025 تک ہوگا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما میں سکولز پیر سے جمعرات تک صبح 8 بج کر 45 منٹ پر لگیں گے، سکولز میں چھٹی 2 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔ جمعہ کو چھٹی 12 بج کر 45 منٹ پر ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما میں اساتذہ سکولز میں ساڑھے 8 بجے سے 3 بجے تک رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم سرما میں ہفتہ اور اتوار کو طالب علموں کی چھٹی ہوگی تاہم اساتذہ 9 سے 12 بجے تک سکول آئیں گے۔