عمران خان جیل میں کیا کررہے ہیں؟بیرسٹرگوہرنےبتادیا

عمران خان جیل میں کیا کررہے ہیں؟بیرسٹرگوہرنےبتادیا
عمران خان جیل میں کیا کررہے ہیں؟بیرسٹرگوہرنےبتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکا کہنا ہے کہ عمران خان کی ڈاکٹروں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی،آج شام تقریباً 4 بجے دو ڈاکٹروں ایک ای این ٹی  ماہر اور ایک طبی ماہر اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی  سے ملنے آئے، ہمیں کچھ دیر پہلے اطلاع ملی تھی کہ الحمدللہ عمران خان خیریت سے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان نے آج ایک گھنٹہ ورزش کی،ہم جلد ہی ان سے میڈیکل رپورٹس حاصل کریں گے اور میں آپ کے ساتھ شیئر کروں گا، پی ٹی آئی کے ہر کارکن اور سپورٹر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو خان صاب کی صحت کے بارے میں فکر مند تھے۔

مزید :

قومی -