کرسمس کا تہوار محبت ،بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے: پنجاب پبلک سروس کمیشن میں تقریب سے مقررین کاخطاب
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب پبلک سروس کمیشن میں مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی اور خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے کرسمس کا کیک کاٹا گیا ۔اس موقع پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد اور محکمہ کے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین اور سینیئر افسران نے شرکت کی .
اس موقع پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد،ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ محمد شبیر ،صدر ایپکا یونین رانا محمد اقبال،جنرل سیکرٹری سلیم رضا،حافظ خرم شہزاد اور سینیئر افسران اعجاز اکبر اور شاہد محمود نے شرکت کی ۔
سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کہا کہ تمام مذاہب اور ان کی آسمانی کتابوں میں نسل انسانی کی توقیر اور دکھی انسانیت کی خدمت پر زور دیا گیا ہے ۔کرسمس کا تہوار محبت ،بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے اس لیے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرسمس کا تہوار اتحاد بین المذاہب ہم آہنگی کا بہترین نمونہ ہے ۔
ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ محمد شبیر نے کہا کہ مسیحی برادری کے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خدمات قابل تحسین ہے ۔اس موقع پر ملکی استحکام کے لیے دعا بھی کروائی گئی۔