جنوبی وزیرستان میں دانت نکالنے کے دوران بچی کاانتقال

جنوبی وزیرستان میں دانت نکالنے کے دوران بچی کاانتقال
جنوبی وزیرستان میں دانت نکالنے کے دوران بچی کاانتقال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وانا (ڈیلی پاکستان آن لائن)  جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کے نجی کلینک میں دانت نکالنے کے دوران بچی انتقال کر گئی۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق حالت بگڑنے پر بچی کو سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا، بچی ڈی ایچ کیو ہسپتال لانے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھی۔
اسسٹنٹ کمشنر وانا فیصل اسماعیل کا کہنا ہے کہ علاج کے دوران خون زیادہ بہہ جانے سے 8 سالہ فاطمہ کی موت واقع ہوئی۔ 

انہوں نے بتایا کہ وانا کے نجی کلینک پر چھاپا مار کر کلینک کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر اجمل خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔