دیہی خواتین کی عظمت، قربانی اور انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

دیہی خواتین کی عظمت، قربانی اور انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: وزیر ...
 دیہی خواتین کی عظمت، قربانی اور انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے دیہی خواتین کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ دیہی خواتین کی عظمت، قربانی اور انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ دیہی خواتین محنت، محبت، احساس ذمہ داری اور قربانی کی زندہ مثال ہیں - زرعی معیشت کے استحکام میں دیہی خواتین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ دیہی خواتین کا گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ کاشتکاری اور لائیوسٹاک کے فروغ میں بھرپور کردار قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہاکہ دیہی خواتین کو مساوی سہولیات فراہم کر نے کا عزم غیر متزلزل ہے۔حکومت پنجاب دیہی خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔دیہی خواتین کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لئے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ جاری ہے-دیہی علاقوں میں خواتین کی صحت کے لیے بنیادی صحت کے یونٹس کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے-

انہوں نے کہاکہ  ورچوئل پولیس اسٹیشن ہر طبقہ کی خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔دیہی خواتین کے لیے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے آغاز پر کام کر رہے ہیں - دیہی خواتین کی معاشی ترقی اور خودمختاری کے لیے مویشی مہیا کریں گے -