بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ کو معطل کردیا
ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھوروسنگھے کو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر معطل کردیا۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بی سی بی کی جانب سے ہتھوروسنگھے کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فل سمنز ان کی جگہ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور چمپیئنز ٹرافی 2025 تک بطور عبوری کوچ خدمات انجام دیں گے۔بی سی بی کے صدر فاروق احمد نے بتایا کہ ہتھوروسنگھے کو دو مرتبہ قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، پہلا الزام ایک کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی ہے اور دوسرا الزام یہ ہے کہ وہ بہت زیادہ چھٹیاں کرتے ہیں یہاں تک کہ معاہدے میں طے شدہ چھٹیوں سے بھی زیادہ چھٹیاں لیتے ہیں۔