دوسرا ٹیسٹ، کامران غلام کی سنچری پر بابر اعظم کا ردعمل آگیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں مڈل آرڈر بیٹر کامران غلام کی سنچری پر ردعمل سامنے آگیا۔
قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بابر اعظم کی جگہ کامران غلام کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا جنہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 118 رنز کی اننگ کھیلی۔ کامران غلام کی ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری پر سابق کپتان بابر اعظم نے خصوصی پیغام جاری کیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بابر اعظم نے کامران غلام کی سنچری مکمل ہونے کے بعد سجدہ شکر کرتے ہوئے تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کامران بہت اچھا کھیلے ‘۔