نوشکی میں 25 فراریوں کاایف سی کے سامنے ہتھیارڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان
نوشکی (اے اےن اےن) بلوچستان میں مزید25 فراریوں کا ایف سی کے سامنے ہتھیارڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کااعلان کر دیا ہے۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں سے 15 کا تعلق نوشکی اور10 کا ضلع خاران سے ہے جبکہ مسلم لےگ (ق) کے رہنماءرکن صوبائی اسمبلی مےر عبدالکرےم نوشےروانی نے کہا ہے کہ فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوکر محب وطن ہونے کا عملی ثبوت دیا،بلوچ عوام محب وطن ہیں، چند عناصر نے نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں غلط راہوں پر ڈال دیا تھا مگر اب نوجوان سمجھ چکے ہیں کہ بلوچستان کی پسماندگی علیحدگی پسندوں کی وجہ سے ہے۔
ان خےالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز 25فرارےوں کی جانب سے اےف سی کے سامنے ہتھےار ڈال کر قومی دھارے مےں شامل ہونے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ہتھےار ڈالنے والوں مےں 15کا تعلق نو شکی سے جبکہ 10ضلع خاران سے ہے تقرےب مےں چیف آف رخشان پرنس قادر رخشانی،ڈسٹرکٹ چیئرمین میر اورنگزیب جمالدینی، کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءسردار آصف شیر جمالدینی،بی این پی کے رہنماءمیر وزیر خان مینگل،میر ناصر خان بادینی،ڈی پی او نذرجان بلوچ،اے سی بادل دشتی وعلاقائی معتبرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ انہوںنے کہا کہ فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوکر محب وطن ہونے کا عملی ثبوت دیاہے ،بلوچ عملاً محب وطن ہیں چند عناصر نے نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں غلط راہوں پر ڈال دیاتھا،مگر اب نوجوان سمجھ چکے ہیں کہ بلوچستان کی پسماندگی انہی علیحدگی پسندوں کی وجہ سے ہے اور انہوں نے ملک وقوم کے بہتر مفاد میں ہتھیارڈال کر پرامن زندگی گزارنے کا فیصلہ کیاہے جو خوش آئند عمل ہے اور اسے ہم سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ چند عناصر بیرون ملک بیٹھ کر ریموٹ کے زریعے بلوچ نوجوانوں کو غلط راہوں پر ڈال کر انہیں لامعنی جنگ میں دھکیل رہے ہیں جس سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا اور نہ ہی اب بلوچوں کو علیحدگی کے نام پر بیوقوف بنایاجاسکتاہے بلکہ اب بلوچ اقتدار اور مراعات کے حصول کے لئے ایسے عناصر جو انڈیا اور دیگر ملکوں کے ایجنٹ بن کر اپنے ہی ملک کے خلاف برسر پیکارہیں کو پہچان چکے ہیں اور اب مزید بلوچ نوجوانوں کو بیوقوف نہیں بنایاجاسکتاہے اور اب بلوچ وطن اور ملک کے تعمیر وترقی کے لئے بھرپوراندازمیں کردار اداکریگا،مقررین نے کہاکہ نوشکی اور خاران کے عوام پرامن اور محب الوطن ہیں اور انہوں نے ہمیشہ امن کو موقع دیاہے اور آئندہ بھی دینگے ۔