ایشیا کپ ، بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی

ایشیا کپ ، بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی
ایشیا کپ ، بنگلہ دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کپ 2023  کے سپر فور مرحلے  میں دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش نے بھارت کو ۔۔۔رنز سے شکست دے دی ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارت کی ٹیم آخری اوور میں 259سکور بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے  بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باولنگ کافیصلہ کیا ۔، شکیب الحسن 80 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کے خلاف بنگلہ دیش کا آغاز اچھا نہ تھا، 28 کے مجموعی سکور پر 3 بیٹرز پویلین لوٹ گئے تھے، اوپننگ بیٹسمین لٹن داس صرف 1 رنز بناکر شردل ٹھاکر کا شکار ہوئے اس  کے بعد  تنزید حسن 13 جبکہ انعام الحق بھی صرف 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پھر شکیب الحسن نے 80اور توحید نے 54سکور بنا کر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکا لا۔شاردل ٹھاکر نے 3 جبکہ محمد شامی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی جانب سے شبمن گل 121اور اظہر پٹیل 42سکور بنا کر سر فہرست رہے ۔ بھارتی کپتان صفر، تلک ور ما 5، کے ایل راہول 19،ایشان کشن 5 اور سوریا کمار یادیو 26سکور بنانے میں کامیاب ہوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان 3جبکہ تنظیم حسن اور مہدی حسن 2,2وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔