گوتم گمبھیر نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اٹھا دئیے

گوتم گمبھیر نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اٹھا دئیے
گوتم گمبھیر نے بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اٹھا دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق بھارتی کرکٹر اور بی جے پی کے رہنما گوتم گمبھیر نے ایشیاکپ میں پاکستان کی سری لنکا کے ہاتھوں سپر فور مرحلے میں شکست پر بابراعظم کی کپتانی پر سوال اٹھادیا۔

ایشیاکپ کے براڈ کاسٹر کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر نے میچ کے اختتامی اوورز میں بابراعظم کی کپتانی پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زمان خان اور شاہین آفریدی اچھی باولنگ کروارہے تھے لیکن بابراعظم کی فیلڈ پلیسمنٹ مجھے سمجھ نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ جب سست رفتار سے شاہین اور زمان گیندیں کروا رہے تھے تو بابراعظم نے لانگ آف پر فیلڈر کو اوپر کیوں نہیں بلایا، اسی طرح کوشل مینڈس اور سدیرا سمارا وکرما کی سنچری شراکت کے دوران بابر نے پارٹنرشپ توڑنے کے بجائے پارٹ ٹائم باولرز سے باولنگ کروائی۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ جب کوئی پارٹنرشپ بننا شروع ہوتی ہے تو کپتان اپنی ایٹکنگ باولرز کو اوور دیتا ہے لیکن بابراعظم نے ایسا نہ کیا۔انہوں نے بابراعظم کو مشورہ دیا کہ درمیانی اوورز میں زیادہ جارحانہ انداز، وکٹیں لینے پر توجہ مرکوز کرنا، ہی آپکو میچ جتواسکتا ہے۔ بابر کو اپنی کپتانی میں بہتر ہونا پڑے گا کیونکہ ون ڈے کرکٹ ایسی نہیں کہ آپ غلطیاں کرتے رہیں۔