خیرپور، مردہ خانے کا کولنگ سسٹم خراب ہونے کے باعث لاشوں میں کیڑے پڑنے لگے

خیرپور، مردہ خانے کا کولنگ سسٹم خراب ہونے کے باعث لاشوں میں کیڑے پڑنے لگے
خیرپور، مردہ خانے کا کولنگ سسٹم خراب ہونے کے باعث لاشوں میں کیڑے پڑنے لگے
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سول ہسپتال کے مردہ خانے کا کولنگ سسٹم خراب ہونے کے سبب لاشوں میں کیڑے پڑ گئے۔

آج نیوز کے مطابق خیرپور کے سول ہسپتال کی انتظامیہ لاشوں کے گلنے سڑنے سے بے خبر نکلی لوگوں کی شکایت پر سرد خانہ کھولا گیا تو تعفن پھیل گیا، جس کے بعد سکاؤٹ عملے کو اطلاع دی سکاؤٹ عملہ پہنچ کر سرد خانہ کھول کر لاشوں کی دیکھ بھال کی۔سکاؤٹ انچارج خالد جانوری کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں سے گزرنے والے لوگوں نے بتایا کہ مردہ خانے سے بدبو آرہی ہے، ہم نے سرد خانہ کھلوایا تو کولنگ سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے لاشوں میں کیڑے پڑگئے تھے اور لاشیں گل سڑ گئی تھیں۔انھوں نے بتایا کہ ہم نے ایسی اطلاع ہسپتال انتظامیہ کو دی لیکن انتظامیہ نے سستی کا مظاہرہ کیا اور ہمیں ماسک تک نہیں دیا گیا کہ لاشوں کی صفائی کی جاسکے۔